حیدرآباد۔16۔جنوری(اعتماد نیوز)آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ وہ بہت جلد اپنی زندگی کی صفائی پیش کرتے ہوئے ایک کتاب لکھینگے۔ انہوں نے آج اس کتاب میں غیر قانونی طور
پر انہیں چارہ اسکام میں پھنسائے جانے اور اسکے پس پردہ محرکات کا اس کتاب میں انکشاف کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماجی انصاف کے پابند ہیں۔ تاہم چند سیاسی لیڈروں نے انہیں ذاتی مفادات کے لئے اس کیس میں انہیں پھنسایا ہے۔